مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں ترک جنگی طیاروں کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کے عہدے دار رمی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ شام کے شہر جرابلس کے جنوب میں واقع گاؤں جیب الکوسہ میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ترکی نے شدت پسند تنظیم داعش اور کرد ملیشیا کے خلاف پانچ روز قبل زمینی و فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ شام نے ترکی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور ترکی کو شام میںم داخلت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
شام میں ترک جنگی طیاروں کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1866532
آپ کا تبصرہ