امریکی وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سے ملاقات میں لیبیا، یمن اور شام کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے امریکہ شام، لیبیا اور یمن میں سعودی عرب کی ظالمانہ ، جارحانہ اور غیر انسانی پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سلمان سے ملاقات میں لیبیا، یمن اور شام کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے امریکہ شام، لیبیا اور یمن میں سعودی عرب کی ظالمانہ ، جارحانہ اور غیر انسانی  پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ جدہ روانہ ہوگئے جہاں اس نے سعودی عرب ، امارات کے وزراء خارجہ، برطانیہ کے نائب وزير خارجہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

امریکی وزير خارجہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد جنیوا روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ روس کے وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن پر امریکی سرپرستی میں جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1866471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =