جرمنی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جرمنی کے شہر کولون میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر کولون میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیاہے۔اطلاعات  کے مطابق مسلح شخص نے فائرنگ کے ساتھ چاقو سے حملہ بھی کیا جس کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیاہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ مسلح شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیاہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

News Code 1866225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha