29 جولائی، 2016، 12:51 AM

دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا نام تبدیل کرکے فتح الشام رکھدیا گیا

دہشت گرد تنظیم  النصرہ فرنٹ کا نام تبدیل کرکے فتح الشام رکھدیا گیا

شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا نام تبدیل کرکے فتح الشام رکھدیا گیا ہے اور النصرہ فرنٹ کو القاعدہ سے الگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا نام تبدیل کرکے فتح الشام رکھدیا گیا ہے اور النصرہ فرنٹ کو القاعدہ سے الگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گيا ہے۔

ایمن الظواہری نے النصرہ کو القاعدہ سے الگ کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ النصرہ کے سربراہ محمد جولانی نے النصرہ فرنٹ کا نام تبدیل کرکے فتح الشام رکھ دیا ہے۔ الجولانی نے ایمن الظواہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ نے وقت کی ضرورت کومد ںظر رکھتے ہوئے النصرہ کو القاعدہ سے الگ کرنے کا حکم دیا ہے۔

النصرہ کا نام بدل کر کے اس دہشت گرد گروہ کو مغربی ممالک اور سعودی عرب کی  امداد حاصل کرنے میں آسانی مل جائے گی جو خطے میں دہشت گردوں کو مختلف ناموں سے تشکیل دے کر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1865833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha