وہابی دہشت گردوں نے 56 شامی فوجیوں کے سر کاٹ دیئے

شام کے صوبے ادلب میں وہابی دہشت گردوں نے 56 شامی فوجی اہلکاروں کے سر قلم کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں وہابی دہشت گردوں نے 56 شامی فوجی اہلکاروں کے سر قلم کردیئے ہیں ۔ اطلاعات  کے مطابق شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنطیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مغربی صوبے ادلب میں فضائی اڈے پر وہابی دہشت گردوں نے 56 شامی فوجی اہلکاروں سرکاٹ دیئے ہیں۔ برطانوی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فوجی اہلکاروں کے قتل کا واقعہ رواں ہفتے پیش آیا تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ کے ادلب میں موجود اس فضائی اڈے پر ستمبر میں باغیوں اور القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے حملہ کرکے قبضہ کر لیا گیا تھا جب کہ سیکڑوں حکومتی حامیوں کو ہلاک کرکے متعدد کو یرغمال بنالیا تھا۔

News Code 1858265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha