27 جولائی، 2016، 2:42 PM

امریکہ کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں بھاری قیمت چکانا پڑے گی

امریکہ کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں بھاری قیمت چکانا پڑے گی

شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔اطلاعات کے مطابق ایشیائی ملک لاؤس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور شمالی کوریا دنیا کو دکھانے کے لیے تیار ہے کہ اگر کوئی طاقتور ملک کسی چھوٹے ملک کو پریشان یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار امریکہ کو نشانہ بنانے سمیت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ جوہری تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔

News ID 1865795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha