مہر خبررساں ایجنسی نے یورپی پارلیمنٹ کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے بحرین کی حکومت کی طرف اپوزیشن لیڈروں، حقوق انسانی کے نمائندوں اور عام شہریوں کو کچلنے اور ان کے حقوق پامال کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں بحرین میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت مخالفین اور عام شہریوں کو کچلنے کے لئے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حربوں سے استفادہ کررہی ہے۔
یورپی یونین نے بیان میں بحرینی حکومت سے بحرین کے اپوزیشن لیڈر شیخ سلمان اور دیگر مخالفین کو فوری طور پرجیل سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں بحرینی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ بحرینی شہریوں کو سیاسی و سماجی و مذہبی نظریات کی بنا پر کچلنے کی کوشش کرنے سے پرہیز کرے۔ یورپی یونین نے بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرنے کے اقدام پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو اپنے شہریوں کے حقوق سلب کرنے کے بجائے ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ