1 جون، 2016، 11:28 AM

سیاسی رہنماؤں کے خلاف تشدد بحرین کی مشکلات کا راہ حل نہیں

سیاسی رہنماؤں کے خلاف تشدد بحرین کی مشکلات کا راہ حل نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین میں سیاسی رہنماؤں کے خلاف بحرینی حکومت کے تشدد، دباؤ اور اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ سلمان کی سزا کی مدت بڑھا کر اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین میں سیاسی رہنماؤں کے خلاف بحرینی حکومت کےتشدد،  دباؤ اور اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی مشکل کا راہ حل سیاسی رہنماؤں کے خلاف اقدام نہیں۔ بحرینی حکومت نے شیخ سلمان کی  سزا کی مدت بڑھا کر اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکومت سیاسی رہنماؤں کے خلاف بہیمانہ اقدامات انجام دیکر بحرین کی مشکلات کو مزيد پیچدیہ کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی اپیل کورٹ نے بحرین کے سیاسی رہنما شیخ علی سلمان کی سزا کی مدت 4 سال قید  سے بڑھا کر 9 سال کردی ہے۔بحرینی حکومت اور عدالت کے اس غیر منصفانہ عمل پر عالمی سطح پر شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت شدید اقدامات کے ذریعہ بحرینی عوام کے مدنی اور شہری حقوق کو پامال کرنے پر کمر بستہ ہے اور بحرینی حکومت کی  بہیمانہ کارروائیوں میں سعودی عرب بھی ملوث ہے۔

News ID 1864425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha