مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے بحرینی حکومت کی جانب سے بحرین کی اپوزیشن جماعت الوفاق کے دفتر کو بند کرنےپر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت ملک کے داخلی مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچيدہ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کے پرامن احتجاج کو طاقت کے زور پر دبانے اور عوام کو جیلوں میں بند کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سیاسی و سماجی پارٹیوں کے دفاتر بند کرنے سے مسائل مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکومت کو مثبت اقداات کے ذریعہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنی چاہیے اور ملکی مشکلات اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ