مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ترک فوج کی جانب سے عراق کی سرحدی خلاف ورزی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عراق کی سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے اور بحران کو مزید پیچیدہ بنانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ دوسرے ممالک کی حاکمیت کو نقض کرنے جیسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس قسم کے اقدامات سے حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ ایرانی ترجمان نے ترک حکومت اور کرد علیحدگی پسندوں کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی امید اور توقع بھی ظاہر کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ترک فوج کی جانب سے عراق کی سرحد کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عراق کی سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے اور بحران کو مزید پیچیدہ بنانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
News ID 1858029
آپ کا تبصرہ