1 جولائی، 2016، 12:32 PM

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا امریکی ڈرامہ ختم

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا امریکی ڈرامہ ختم

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو مغرب خصوصا امریکہ کی جانب سے خطرہ بنا کر پیش کئے جانے کے ڈرامے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہم و گمان اور تصورات کی بنیاد پر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا مسئلہ ختم ہو گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین  نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو مغرب خصوصا امریکہ کی جانب سے خطرہ بنا کر پیش کئے جانے کے ڈرامے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہم و گمان اور تصورات کی بنیاد پر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا مسئلہ ختم ہو گيا ہے۔ ولادیمیر پوتین نے بیرون ملک تعینات روسی سفارتی مشن کے افسران اور اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو محض اس لئے خطرہ بنا کر پیش کیا جا رہا تھا تاکہ امریکہ اس بہانے یورپ میں اپنے میزائل نصب کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی خطرے کا ڈرامہ مزید نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مشرقی یورپ میں امریکہ کے میزائیل سسٹم کی تنصیب سے متعلق اقدامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس کا ضروری اور مناسب جواب دے گا۔

News ID 1865164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha