18 جون، 2016، 3:39 PM

ایران کا ایٹمی پروگرام خطرہ نہیں/امریکہ کا دفاعی میزائل سسٹم بہت بڑا خطرہ

ایران  کا ایٹمی پروگرام خطرہ نہیں/امریکہ کا دفاعی میزائل سسٹم بہت بڑا خطرہ

روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے مشرقی یورپ میں امریکی میزائل شیلڈ " ڈھال" کو بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے مشرقی یورپ میں امریکی میزائل شیلڈ " ڈھال" کو بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ روسی صدر کے مطابق امریکہ مشرقی یورپ میں دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے میں ہمیشہ فریب سے کام لیتا رہا ہے جب بھی تنقید کی تو اس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنایا جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے کوئی خطرہ نہیں ہے روس کے صدر کے مطابق  مشرقی یورپ میں امریکی میزائل شیلڈ (ڈھال) بہت بڑا خطرہ ہے اور ماسکو حکومت کو مجبوراً اس کے جواب میں اپنی میزائل مار کرنے کی صلاحیت بڑھانی پڑے گی۔روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سینٹ پیٹرز برگ بین الاقوامی معاشی فورم میں بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے لیڈروں سے کہا ہمیں صرف اس ڈھال کی وجہ سے توازن قائم کرنے کی خاطر اپنے میزائل حملوں کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

News ID 1864832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha