مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق عراقی فوج کی فلوجہ کے اطراف میں بھاگتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران داعش کے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کی320 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ شام کے شہر حلب کے اطراف میں 100 سے زآئد داعش اور النصرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی کارروائی فلوجہ شہر کے جنوب میں شکست کے بعد جنگ سے بھاگتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے خلاف کی گئی۔ فلوجہ تقریباً 2 سال تک داعش کے قبضے میں رہا اور گزشتہ ہفتے ہی عراقی فورسز نے اسے دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا۔ تازہ فضائی کارروائیوں سے داعش کو پہنچنے والا یہ سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ فضائی کارروائی منگل کے روز رات گئے کی گئی جس میں 200 وہابی دہشت گرد ہلاک اور انکی 320 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق عراقی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر شام میں بھی فورسز نے داعش کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور رواں ہفتے ہی عراقی سرحد کے قریب ایک اہم فضائی اڈے کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا۔جبکہ حلب کے قریب ایک فضائی کارروائی کے دوران 100 سے زآئد دہشت گرد مارے گئے ہیں شام اور رعاق میں تقریبا 100 ممالک کے وہابی دہشت گرد لڑ رہے ہیں جنھیں پہلے امریکہ، یورپی ممالک ، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل تھی لیکن اب مذکورہ ممالک نے داعش سمیت بعض دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراقی فوج کی فلوجہ کے اطراف میں بھاگتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران داعش کے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کی320 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ شام کے شہر حلب کے اطراف میں 100 سے زآئد داعش اور النصرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865162
آپ کا تبصرہ