مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے بعد پولیس، اسپیشل کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور فوجی دستے متحرک ہوگئے جب کہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجئم کے مشہور کاروباری مرکز سٹی شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے بعد پولیس، اسپیشل فورسز اور فوج نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ سینٹر کو سیل کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشکوک شخص کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے بعد پولیس، اسپیشل کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور فوجی دستے متحرک ہوگئے جب کہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
News ID 1864895
آپ کا تبصرہ