مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ کووہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے عراقی فورسز نے فوجی کارروائی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے عراقی فورسز نے اس سے قبل دو مرحلوں ميں فلوجہ کے اطراف میں دس علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ فلوجہ عراق کا اہم شہر ہے جسے داعیشیوں نے اپنا دارالخلافہ بنا رکھا ہے۔
عراقی فوج نے فلوجہ شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن 23 مئی کو شروع کیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے دفاعی اعتبار سے شہر کے اہم قصبہ الگرمہ ا کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔
عراقی فوج کی جانب سے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے داعش کے کنٹرول میں متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔
فلوجہ کے اطراف میں عراقی فورسز، رضاکار دستوں اور سنی و شیعہ قبائل نے مشترکہ کارروائی میں سیکڑوں وہابی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عراق کے شہر فلوجہ کووہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے عراقی فورسز نے فوجی کارروائی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے عراقی فورسز نے اس سے قبل دو مرحلوں ميں فلوجہ کے اطراف میں دس علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
News ID 1864380
آپ کا تبصرہ