20 مئی، 2016، 5:59 PM

مسلمانوں کو اسلام اور قرآن کے سائے میں اتحاد کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے

مسلمانوں کو اسلام اور قرآن کے سائے میں اتحاد کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب نماز جمعہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مسلمانوں کی صفوں میں افتراق اور اختلاف پیدا کرنے کی ناپاک کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اسلام اور قرآن کے سائے میں اتحاد و یکجہتی کی راہ پر گامزن رہ کر اسلامی ممالک میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بناناچاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں عارضی خطیب نماز جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مسلمانوں کی صفوں میں افتراق اور اختلاف پیدا کرنے کی ناپاک کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اسلام اور قرآن کے سائے میں اتحاد و یکجہتی کی راہ پر گامزن رہ کر اسلامی ممالک میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بناناچاہیے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ عراق، شام،یمن، لبنان، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ ہے ۔ امت مسلمہ کو اس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی آج اسلام اور مسلمانوں کے سب سے بڑے اور کھلے دشمن ہیں۔ امامی کاشانی نے کہا کہ صہیونیوں کی تشکیل ، بہائیوں کی تربیت ، داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے فروغ کے پيچھے امریکہ کے مذموم مقاصد پوشیدہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیتا ہے اور سعودی عرب اسے رقم فراہم کرتا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ آل سعود کے مکروہ چہرے سےاسلام کی نقاب ہٹ گئی ہے اور آج ثابت ہوگیا ہے کہ  آل سعود ،امریکی صہیونی مفادات کی خاطر کام کررہے ہیں، امریکہ اور صہیونیون کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا عراق، شام، یمن ، فلسطین، لیبیا اور دیگر اسلامی ممالک میں خون بہا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل اور سعودی عرب آج عالم اسلام کے لئے عظيم خطرہ بن گئے ہیں۔ سعودی عرب آج امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News ID 1864149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha