مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگرے سڑک کنارے نصب 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس پی کینٹ پولیس کاشف ذوالفقار کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں روڈ کنارے نصب پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکہ اس وقت ہوا، جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں بی ڈی ایس کی چیکنگ کے دوران دوسرا دھماکہ ہوا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عبد المجید مروت کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ