مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے مغربی اتحادی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکی وہ ملک ہے جو حقیقی معنی میں داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کررہا ہے اور ترک فوج نے اب تک 3 ہزار سے زائد داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اردوغان نے کہا کہ شام کا مسئلہ اب علقائی مسئلہ سے خارج ہو کر ایک عالمی مسئلہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ خود ترکی پر دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام ہے لیکن ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی کے اتحادی مغربی ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ انھیں علم ہے کہ کونسے یورپی ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور یہ ہتھار بھی ترکی کے ذریعہ ہی شام منقتل ہورہے ہیں اس لئے وہ جانتے ہیں کہ یہ ہھتیرا کن یورپی ماملک کے ہیں جو داعش دہشت گردون کے پاس ہیں۔
آپ کا تبصرہ