مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اور ان کے ہمراہ وفد نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے بیانیہ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے اختتامی بیانیہ میں ایران اور حزب اللہ کے خلاف کچھ شقیں ہیں جنھیں سعودی عرب نے بیانیہ میں رکھوایا ہے اور جس پر ایران کو شدید اعتراض ہے جس کی بنا پر ایرانی صدر اور اس کے ہمراہ وفد نے اختتامی تقریب کا بائيکاٹ کردیا ، ایران کا کہنا ہے کہ یہ شقیں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اہداف کے سراسر خلاف ہیں کیونکہ اجلاس کا عنوان اتحاد پر مبنی ہے اور یہ بیانیہ سربراہی اجلاس کی روح کے منافی ہے۔ اس بیانیہ میں ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب اور ترکی ہیں جو عراق، شام اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کی حمایت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ