مہر خبررساں ایجنسی نے وائس آف امریکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی یمن کے صوبے ابیان میں القاعدہ دہشت گردوں نے 15یمنی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ 17 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق القاعدہ کے شدت پسندوں نے احوار کے قصبے میں سویلین گاڑیوں میں سوار فوجیوں کو روکااور گاڑی سے نکال کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ۔ مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم حملے کے مقام کی نشاندہی نہیں کی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 17 زخمی فوجیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور خطے میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو بھی سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے۔
جنوبی یمن کے صوبے ابیان میں القاعدہ دہشت گردوں نے 15یمنی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ 17 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1863203
آپ کا تبصرہ