مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں امریکی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر کی قسمت کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے مذاکرات کے بعد امریکہ کی شام کے بارے میں جھوٹ بولنے کی عادت بن گئی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور امریکہ شام کے بحران کو ختم کرنے پر متفق ہیں لیکن شام کے صدر کا معاملہ شامی عوام کا معاملہ ہے ہمارا کام شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ان کا خاتمہ ہے اور اس سلسلے میں روس اور امریکہ متفق ہیں جبکہ شام کے صدر کا مسئلہ شامی عوام کا مسئلہ ہے اور شام کے موجودہ صدر شامی عوام کے قانونی صدر ہیں اور مدت صدارت ختم ہونے کے بعد ان کی قسمت کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے۔
آپ کا تبصرہ