مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کراچی ایئر پورٹ سےاینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اور سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہاہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم رضوان نے ہیروئن کے پیڈ اپنے موزوں میں چھپا رکھے تھے۔ گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایئرپورٹ کے واش روم میں پی آئی اے کے لوڈر فیضان نے فراہم کی تھی، ملزم رضوان کی نشاند ہی پر اے این ایف نےمحمد فیضان کو بھی گرفتارکرلیا۔ اے این ایف نے دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس موجود بلے سے آئس نامی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم نے بلے کو اندر سے خالی کر کے ہیروئن چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں کراچی ایئر پورٹ سےاینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اور سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہاہے۔
News ID 1862975
آپ کا تبصرہ