پاکستان سے سعودیہ جانے والے نوجوان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

پاکستان کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودی عرب جانے والے نوجوان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے بے نظیر ائیر پورٹ سے سعودی عرب جانے والے نوجوان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرعمرے کی ادائیگی کے لیے والدہ کے ہمراہ جانے والے نوجوان فیاض خان کے سامان سے دوران تلاشی آئیس ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق فیاض خان والدہ کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 7855 سے جدہ جا رہے تھے جن کے کپڑوں کے بیگ سے دوران تلاشی ایک ہزار 400 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1863137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =