28 مارچ، 2016، 12:13 PM

کابل میں پارلیمنٹ ہاوس کی نئی بلڈنگ پر راکٹوں سے حملہ

کابل میں پارلیمنٹ ہاوس کی نئی بلڈنگ پر راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی بلڈنگ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں پارلیمنٹ ہاوس کی نئی بلڈنگ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب سینئر سکیورٹی اہلکار ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ ہاوس میں ارکان اسمبلی کو بریفنگ دینے کیلئے جارہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کی نئی عمارت پر 4 راکٹ داغے گئے جن میں سے صرف ایک ہی اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکا جبکہ دوسرا راکٹ ایک آرمی بیس میں گرا اور دیگر 2 راکٹ نزدیکی علاقوں میں گرکر تباہ ہوگئے۔
ایک رکن اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ حملوں میں کسی رکن اسمبلی یا کسی اور شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں 3 راکٹ گرے ہیں جن سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔راکٹ حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد طالبان، داعش، النصرہ، بوکوحرام اور الشباب جیسی دہشت گرد تنظیموں کے نام سے کئی اسلامی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، شام، لیبیا، صومالیہ اور نائیجیریا شامل ہیں۔

News ID 1862873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha