مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلڈنگ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحكومت قاہرہ ميں پولیس نے بلڈنگ میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 پوليس اہلكاروں سميت 6 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں وہابی دہشت گردوں کا ایک گروپ موجود تھا جو شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ