مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر الرمادی میں وہابی شرپسند اور دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک داعشی دہشت گرد نے اپنے ہی بھائی کا سرکاٹ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتحادی فوج کے ہوائی حملے میں دو داعش دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ ادھر رعاقی فورسز نے صوبہ الانبار کے علاقہ بغدادی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ادھر عراق کے علاقہ الحویجہ میں ایک داعش دہشت گرد نے داعش رہنما ابوبکر بغدادی کی توہین کرنے پر اپنے بھائی کا سرکاٹ دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ