مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے علاقہ الحویجہ میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے ایک کمانڈر کا سر قلم کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعشی کمانڈر خود کوکرد پیشمرگہ اہلکاروں کے سامنے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جسے داعش نے تسلیم ہونے سے پہلے ہی قتل کردیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق جس داعشی کمانڈر کا داعش نے سر قلم کیا ہے اس کا نام ابراہیم العزیز تھا جسے حویجہ کے لخان دیہات میں قتل کیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ