امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کی شام میں جنگ بندی کے بارے میں گفتگو

امریکی وویر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں سعودی عرب کے سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی روس سے شام میں جنگ بندی جاری رکھنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وویر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں سعودی عرب کے سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی روس سے شام میں جنگ بندی جاری رکھنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ہے۔

جان کیری نے کہا کہ انھوں نے روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ گفتگو کی ہے جس میں شام میں دائمی جنگ بندی اور شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، اسرائیل اور ترکی نے ملکر شام میں بشار اسد کی حکومت کو وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ گرانے کے لئے گذشتہ پانچ برسوں سے کافی تلاش و کوشش کی ، جسے شامی عوام و حکومت ، ایران ، حزب اللہ لبنان اور روس نے ملکر ناکام بنادیا۔ شام میں 80 ممالک سے وہابی دہشت گردوں کو جمع کرکے شام میں بھیجا گیا جن میں یورپی ممالک کے وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں جنھیں ترکی میں تربیت دے کر شام میں داحل کیا جاتا تھا۔

News Code 1862502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =