13 مارچ، 2016، 8:32 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کی اوہائیو میں انتخابی ریلی دوبار بدنظمی کا شکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی اوہائیو میں انتخابی ریلی دوبار بدنظمی کا شکار

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اوہائیو میں انتخابی ریلی دوبار بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اوہائیو میں انتخابی ریلی دوبار بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے نفرت انگیز بیانات کے باعث انتخابی جلسے اور ریلیاں منعقد کرنا مشکل ہو گیا۔ شکاگو میں ٹرمپ کو اپنے حامیوں اور مخالفین میں جھگڑے کے بعد ریلی منسوخ کر نا پڑی تھی۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے نفرت انگیز بیانات کے باعث انتخابی جلسے اور ریلیاں منعقد کرنا مشکل ہو گیا۔ شکاگو میں ٹرمپ کو اپنے حامیوں اور مخالفین میں جھگڑے کے بعد ریلی منسوخ کر نا پڑی تھی۔
تازہ واقعہ اوہائیو میں ریلی کے دوران پیش آیاجہاں مظاہرین نے ٹرمپ کو پریشان کردیا۔ ونڈالیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے خطاب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی، تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے بروقت اسے قابو کر لیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بال بال بچا لیا۔
مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی بار اپنی تقریر روکنی پڑی۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے پر کئی مظاہرین کو ریلی سے باہر نکال دیا۔ٹرمپ اوہائیوہی کے شہر کلیولینڈ گئے تو مظاہرین نے وہاں بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا، جس پر ٹرمپ نےمظاہرین کو صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہشمند برنی سینڈرز کا حامی قرار دیتے ہوئے جلسےسے باہر نکلوا دیا۔
 ڈونلڈٹرمپ کااوہائیومیں مقامی ری پبلکن گورنر اور صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند جان کیسک سے سخت مقابلہ ہے اور ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے ان کی ہار کے بجائے جیت کا سبب بنیں گے۔ادھر صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1862498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha