29 اپریل، 2016، 3:04 PM

جرمنی کے وزیر خارجہ کی ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید

جرمنی کے وزیر خارجہ کی ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید

جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کی تشکیل نو کی جو بات کی ہے وہ خود اپنے اندر تضادات لیے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کی تشکیل نو کی جو بات کی ہے وہ خود اپنے اندر تضادات لیے ہوئے ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہاکہ اس عالمی سلامتی کے ڈھانچے کی کسی ایک ملک کی طرف سے یکطرفہ طور پر تنظیم نو نہیں کی جا سکتی۔ اس بدلی ہوئی حقیقت کو کوئی بھی امریکی صدر نظر انداز نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں یہ تجویز دی تھی کہ واشنگٹن کو اپنی خارجہ اور دفاعی سیاست میں جامع اور زبردست تبدیلیاں لانا چاہییں۔

News ID 1863645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha