مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی خصوصی دستوری اسمبلی نے سابق وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فرانک والٹر اسٹائن مائر کو کثرت رائے سے جرمنی کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کی خصوصی اسمبلی میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں اسٹائن مائر کو 1260 میں سے 1239 ووٹ ملے۔ فرانک والٹر 77 سالہ ژوآخم گاؤک کی جگہ منصب صدارت سنبھال رہے ہیں، جنہوں نے دوسری مدت صدارت قبول کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی اسٹائن مائر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
جرمنی کی خصوصی دستوری اسمبلی نے سابق وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فرانک والٹر اسٹائن مائر کو کثرت رائے سے جرمنی کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔
News ID 1870406
آپ کا تبصرہ