مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ہونے والی ریلی کو پر تشدد احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایلانوئے یونیورسٹی میں ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا جس کے باہر سینکڑوں مظاہرین اکھٹےہوگئے آڈیٹوریم کے اندر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جو جھنڈے لہرا کر نعرے لگا رہے تھے۔ 32 افراد کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینٹ لوئس میں منعقد کی جانے والی ریلی میں احتجاج کے بعد حراست میں لیا گیا۔پولیس سے مشاورت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی کو منسوخ کردیا۔
![شکاگو میں احتجاج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی منسوخ شکاگو میں احتجاج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی منسوخ](https://media.mehrnews.com/d/2016/02/20/3/2004152.jpg?ts=1486462047399)
امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ہونے والی ریلی کو پر تشدد احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا ہے۔
News ID 1862466
آپ کا تبصرہ