22 دسمبر، 2015، 5:30 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے سامنے نماز با جماعت ادا کی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے سامنے نماز با جماعت ادا کی گئی

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بیانات پر احتجاج طول پکڑتا جارہا ہے اور سیکڑوں افراد نے ان کے دفتر کے سامنے باجماعت نماز ادا کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بیانات پر  احتجاج  طول پکڑتا جارہا ہے اور سیکڑوں افراد نے ان کے دفتر کے سامنے باجماعت نماز ادا کی ہے۔اطلاعات کےمطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر دفتر کے باہرسیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر " فاشزم نہیں چاہیے" ، فاشزم اور نفرت کے پرچارکرنے والا ٹرمپ نہیں چاہیے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فاشسٹ اورنسل پرست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس کے بعد احتجاج کے دوران مسلمانوں نے باجماعت نماز بھی ادا کی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن وہ اپنی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

News ID 1860494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha