2 جنوری، 2026، 2:36 PM

بارہ روزہ جنگ میں شکست کے بعد ٹرمپ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر اتر آیا

بارہ روزہ جنگ میں شکست کے بعد ٹرمپ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر اتر آیا

بارہ روزہ جنگ میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد امریکی صدر نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ کی صورت میں امریکہ ان کی حفاظت کے لیے فوری کارروائی کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہ روزہ جنگ میں ہزیمت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے لیے ایک بار پھر ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگر ایران میں مظاہرین پر فائر کیا گیا تو امریکہ ان کی مدد کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھ ٹریگر پر ہیں۔ اگر ایران نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں تو ہم ان کو نجات دلائیں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات ناکام ہوچکے ہیں۔ ٹرمپ کا بیان بارہ روزہ جنگ میں ایران کے ہاتھوں شکست کی تلافی کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

News ID 1937471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha