مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ خلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے جاری ہیں امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی تاریخ کے متناز ع ترین نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک ، اوکلینڈ ، شکاگو ، لاس انیجیلس ، سان فرانسسکو ، بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
نیویارک میں ہزاروں افراد ٹرمپ ٹاور کے گرد جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔
مظاہرین کی جانب سے نعرے لگائے گئے کہ ’ٹرمپ ان کے صدر نہیں‘ جب کہ مظاہرین نے ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات پر بھی تنقید کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ تارکین وطن کو روکنے کی کوشش نہ کریں ۔
فلا ڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے باہر جمع ہوئے اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی، ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد میں غیرمقبول ہیں۔
امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرے جاری/امریکیوں کا ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار
امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ خلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے جاری ہیں امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کردیا ہے۔
News ID 1868233
آپ کا تبصرہ