20 جولائی، 2016، 6:30 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ پر چوری کا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ پر چوری کا الزام

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے کنونشن میں امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشل اوبامہ کی تقریر اٹھا کر پڑھ دی ، جس پر سوشل میڈیا میں میلانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے کنونشن میں امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشل اوبامہ کی تقریر اٹھا کر پڑھ دی ، جس پر سوشل میڈیا میں میلانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریا ست اوہائیو میں ری پبلکن پارٹی کا 3روزہ سالانہ کنونشن ہوا، جس میں تمام بڑے سیاسی رہنماﺅں نے تقاریر کیں، آخر میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ نے بھی تقریر کی۔ میلانیہ کی ساری تحریر امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشل اباما کی 2008 تحریر کردہ تقریر اور ان کے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گے پیغامات سے لیی گئی تھی، جسے سن کر مشل اوبامہ کے حامیوں نے میلانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ  میلانیہ کی تقریر میں صدر اوبامہ کی اہلیہ کی 2008 کی تقریر سے مماثلت پائی جاتی ہے

News ID 1865620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha