11 نومبر، 2016، 2:04 PM

ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر بیان دوبارہ پوسٹ کر دیا

ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر بیان دوبارہ پوسٹ کر دیا

امریکی صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ مسلمان مخالف بیانات کو ایک مرتبہ پھر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا اور اس کا لنک بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ مسلمان مخالف بیانات کو ایک مرتبہ پھر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا اور اس کا لنک بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر یہ بیان امریکی صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے تک پوسٹ تھا جسے ووٹنگ والے روز ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس بیان کو ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے سال دسمبر میں سوشل میڈیا پرغیر ملکیوں کے حوالے سے اپنے ایجنڈے کو بیان کرتے ہوئے اسی قسم کا متنازع بیان دیاتھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پراس وقت تک مکمل پابندی ہونی چاہئیے جب تک امریکی نمائندے ملکی حالات کا پوری طرح جائزہ نہ لے لیں۔

News ID 1868229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha