27 فروری، 2016، 7:14 PM

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی ترکی پہنچ گئے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی ترکی پہنچ گئے

ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے تائيد کی ہے کہ شام پر ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی ترکی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے تائيد کی ہے کہ شام پر ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ادھر شام میں شریک قریب 100 دھڑوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ امریکہ اور روس کے درمیان طے پانے والے شام میں جنگ بندی معاہدے کی پابندی کریں گے۔ یہ بات شام کی مرکزی اپوزیشن نے بتائی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق  امریکہ کے اشارے پر ترکی اور سعودی عرب دونوں نے گذشتہ 5 برسوں میں  داعش دہشت گردوں کے ذریعہ بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جسے شامی فوج اور عوام نے روس اور ایران کی مدد سے ناکام بنادیا لیکن اب ترکی اور سعودی عرب خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ ملکر بشار اسد کی حکومت کو فوجی کاررواغی کے ذریعہ گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کا یہ شوم منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔ ادھر امریکہ اور روس نے داعش اور النصرہ دہشت گردوں کو جنگ بندی سے باہر قراردیا ہے ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1862136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha