10 فروری، 2016، 3:01 PM

کویت کا شام میں زمینی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

کویت کا شام میں زمینی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

کویت کی کابینہ کے وزیر مشاور محمد المبارک الصباح نے اعلان کیا ہے کہ کویت شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجےگا کویت شام کے خلاف عربی اتحاد کا حصہ نہیں بنےگا کویت اپنے ملک کے اندر داعش کے خلاف کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کی کابینہ کے وزیر مشاور محمد المبارک الصباح نے اعلان کیا ہے کہ کویت شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجےگا کویت شام کے خلاف عربی اتحاد کا حصہ نہیں بنےگا کویت اپنے ملک کے اندر داعش کے خلاف کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ کویت کی داعش کے خلاف کارروائی اپنے ملک اندر جاری رہےگی ۔ کویت کے وزیر مشاور کا کہنا ہے کہ کویت کے بنیادی آئینی کے مطابق کسی دوسرے ملک میں کویتی فوج بھیجنا ممنوع ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبری نے کہا تھا کہ شام میں زمینی فوج کی کمانڈ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم یزیدی اتحاد کرےگا۔

News ID 1861733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha