9 فروری، 2016، 12:37 PM

طالبان کے اہم کمانڈر ملارحمانی کینسر کے باعث انتقال کرگئے

طالبان کے اہم کمانڈر ملارحمانی کینسر کے باعث انتقال کرگئے

افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق طالبان کے اہم رہنما ملا محمد حسن رحمانی کا انتقال ہوگيا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا انتقال کراچی کے ایک اسپتال میں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق طالبان کے اہم رہنما ملا محمد حسن رحمانی کا انتقال ہوگيا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا انتقال کراچی کے ایک اسپتال میں ہوا ہے۔ طالبان کی اعلی کونسل کے رکن ملا رحمانی طالبان رہنما ملاعمر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے جن کی ہلاکت کی خبریں گذشتہ برس منظرِ عام پر آئیں.ملا رحمانی اُن سینیئر طالبان رہنماؤں میں شامل تھےجو ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور کو امیر بنانے کے مخالف تھے اور چاہتے تھے کہ ملاعمر کے بیٹے کو نیا طالبان امیر مقرر کیا جائے. ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں کی اعلی کونسل کے اکثر ارکان پاکستان میں موجود ہیں۔

News ID 1861707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha