24 جنوری، 2016، 5:49 PM

امریکہ نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی ایک بار پھرحمایت کردی

امریکہ نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی ایک بار پھرحمایت  کردی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی مجرمانہ، بھیانک اور ظالمانہ بمباری کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ہے امریکہ فلسطین پر اسراغیلی جارحیت کی بھی حمایت کرتا ہے اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں امریکی پٹھو ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری  نے یمن  پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی مجرمانہ، بھیانک اور ظالمانہ بمباری کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ہے امریکہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھی حمایت کرتا ہے اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں امریکی پٹھو ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ، تانا شاہ اور غیر جمہوری فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیردفاع ونائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیرخارجہ عادل الجبیر اور سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں جمہوریت کی حمایت کرنے کے بجائے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کی حمایت کی ہے۔ اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی اطاعت کرکے اسلامی تشخص کو کھو دیا ہے اور سعودی عرب کی حکومت رحمۃ للعالمین (ص) کے نقش قدم پرچلنے کے بجائے ابو سفیان، معاویہ اور یزید کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ سعودی عرب امریکہ کے اشارے پر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کررہا ہے۔ سعودی عرب حرمین شریفین کے بجائے سامراجی اور طاغوتی طاقتوں کی خدمت کررہا ہے۔ عالم اسلام میں وہ لوگ سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں جو یا رسول اللہ (ص) کہنےکے خلاف اور یزید و معاویہ کے حامی ہیں اور جو وہابی تکفیری فکر کے حامل ہیں۔

News ID 1861311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha