یمن پر سعودی عرب کے سنگين جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

امریکی اخبار دی ویک کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ ، مجرمانہ ہوائی حملوں اور وہاں ہونے والے سعودی عرب کے بھیانک مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النشرہ  نے امریکی اخبار دی ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ ، مجرمانہ ہوائی حملوں اور وہاں ہونے والے سعودی عرب کے بھیانک مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

اخبار کے مطابق سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے جب ہم یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ  غور سے جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں سعودی عرب کی پشت پر امیرکہ کا ہاتھ نظر آتا ہے۔

اسلامی ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں امریکہ کے دو قوی اور مضبوط بازو ہیں جن میں ایک اسرائيل اور دوسرا سعودی عرب ہے اور امریکہ ایک طرف  فلسطین میں اسرائیل کے بھیانک جرائم میں شریک ہے اور دوسری طرف یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور بہیمانہ جرائم میں بھی برابر کا شریک ہے۔

News Code 1865012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =