24 جنوری، 2016، 12:19 PM

امریکہ و ترکی شام میں فوجی کارروائی کرسکتے ہیں

امریکہ و ترکی شام  میں فوجی کارروائی کرسکتے ہیں

امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور انقرہ سفارتی و سیاسی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں شام میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور انقرہ سفارتی و سیاسی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں شام میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔  امریکی نائب صدر نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے ہمراہ ترک شہراستنبول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن کے لیے مذاکرات کا آئندہ دور پیر سے جنیوا میں شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ ایک طرف سعودی عرب اور ترکی کے ذریعہ علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف نام نہاد اتحاد بھی بنا رکھا ہے  جس میں سعودی عرب ، ترکی اور قطر بھی شمال ہیں۔

News ID 1861299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha