مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔
اطلاعات کے مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مودی نے مزید کہا کہ جانی نقصان پر افسوس ہے اور زخمیوں کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے تعزیتی پیغام بھی دیا ۔ واضح رہے کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے طالبان کے حملے میں کیمیکل پروفیسر سمیت 25 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ