مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 53 ایسے مدارس کا انکشاف ہوا ہے جو طلبہ کو دہشت گردی کی تربیت دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، صوبائی وزیر داخلہ انور سہیل سیال ، وزیر خزانہ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، کراچی آپریشن اور مجرموں کے خلاف عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں پراسیکیوشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9ہزار 562 پستول، 996شاٹ گن، 391کلاشنکوف، 20ایل ایم جی اور 11 ایس ایم جی برآمد کی گئی ہیں۔ اس موقع پر صوبے میں مدارس کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سندھ میں 6711 مدارس کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے جب کہ 937 مدارس نے تاحال رجسٹریشن ہی نہیں کرائی اور 53 وہابی مدارس اپنے طلبہ کو دہشت گردی کی تربیت دینے میں ملوث ہیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 53 ایسے مدارس کا انکشاف ہوا ہے جو طلبہ کو دہشت گردی کی تربیت دے رہے ہیں۔
News ID 1861183
آپ کا تبصرہ