25 جون، 2016، 2:05 AM

پاکستان کے چيف جسٹس نے اویس شاہ کے اغوا کی رپورٹ طلب کرلی

پاکستان کے چيف جسٹس نے اویس شاہ کے اغوا کی رپورٹ طلب کرلی

پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ حکومت سے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ حکومت سے   سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آ انور ظہیر جمالی نے سندھ حکومت سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا پررپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اداروں کے افسران کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں جسٹس سجاد علی شاہ بھی شرکت کریں گے جب کہ سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام اجلاس میں اویس شاہ کی بازیابی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو وہابی دہشت گردوں نے اغوا کر لیا اور ان کی بازیابی کے لیے اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔ وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز قوال  امجد صابری کو بھی دو روز قبل شہید کردیا تھا جبکہ شیعہ نوحہ خواں کی گاڑی پر بھی حملہ کیا لیکن وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

News ID 1864977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha