17 جنوری، 2016، 2:24 PM

امریکہ اور یورپی یونین نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کردیں

امریکہ اور یورپی یونین نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کردیں

امریکہ اور یورپی یونین نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھالی ہیں۔ یورپی یونین اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پابندیاں ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھالی ہیں۔ یورپی یونین اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پابندیاں ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔  اس سے قبل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نے عالمی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے جوہری سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔  ادھر یورپی یونین  کے حکام نے بھی ایران پر سے پابندیاں ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس  میں فیصلے کا خیرمقدم کیا،اس سے قبل ایران نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی سمیت 4 امریکیوں کو رہا کردیا جبکہ امریکہ نے اپنی جیلوں میں قید 7 ایرانیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ  نے ایران کومسافرطیاروں کی فراہمی پرعائد پابندی ختم کر دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے پرعملدرآمد سے متعلق تمام تفصیلات پرکام مکمل ہوچکا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے ویانا آمد کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہم دنیا پرثابت کردیںگے کہ مسائل پابندیوں،دباؤ اوردھمکیوں سے نہیں بلکہ باہمی احترام اور بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔جوہری معاہدے پر ہماری جانب سے عمل درآمد بالکل واضح ہے۔تمام پابندیاں اٹھا نے کے بعد ایران ایک خوشگوارماحول میں دنیا بھر سے اقتصادی تعاون اوراربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں تیل بھی فروخت کر سکے گا۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے تمام شرائط پر عمل کیا اور ایران نے عالمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے۔

News ID 1861120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha