مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مغربی ممالک نے ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر منصفانہ پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ جوہری پروگرام پر عالمی توانائی ایجنسی کی مثبت رپورٹ کے باوجود مغربی ممالک پابندیاں ہٹانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
یورپی ممالک نے ایران کو دباو میں لانے کے لئے مختلف اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں تاہم ایران نے جوابی اقدامات کے ذریعے پابندیوں کو کافی حد تک ناکام بنادیا ہے۔
یورپی شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی ممالک کی سخت پابندیوں کے باوجود ترکی اور بعض یورپی ممالک کے لئے ایرانی تیل کی برامد میں اضافہ قابل دید ہے۔
یورپی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کے باوجود بلغاریہ اور پولینڈ نے 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران ایران سے تیل درامد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلغاریہ نے اس عرصے میں 314 ٹن تیل درامد کیا ہے جس گذشتہ سال کے ابتدائی تین مہینوں کے مقابلے میں 113 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ نے مارچ 2024 میں ایران سے 19 ٹن تیل درامد کیا ہے۔
یورپی ادارے نے کہا ہے کہ یورپی ممالک پابندیوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔ ترکی کو ایرانی تیل کی برامد کی شرح گذشتہ چار سالوں کے دوران اعلی ترین سطح پر پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکی مارچ کے مہینے میں ایران سے 576 ٹن تیل درامد کیا ہے جبکہ اپریل میں یہ شرح 485 ٹن رہی۔
آپ کا تبصرہ