5 اپریل، 2006، 11:35 PM

وزير خارجہ منوچہر متكي نے كہا كہ

مغربي ممالك كي دوہري پاليسي كي وجہ سے مذاكرات متوقف ہوئے ہيں // امريكہ عراق ميں دہشت گردي كو ہوا دے رہاہے

مغربي ممالك كي دوہري پاليسي كي وجہ سے مذاكرات متوقف ہوئے ہيں // امريكہ عراق ميں دہشت گردي كو ہوا دے رہاہے

ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے سوئيس كے اخبار لي ٹيمپس (Le temps) كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كرنا ايران كا حق ہے اور مغربي ممالك كے غلط دباؤ كے سامنے ايران سرتسليم خم نہيں كرے گا

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے سوئيس كے اخبار لي ٹيمپس (Le temps) كے ساتھ گفتگو ايران كے پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي كے حق پر تاكيد كرتے ہوئے كہا ايران مغربي ممالك كے غلط دباؤ كے سامنے سرتسليم خم نہيں كرے گا انھوں نے مذاكرات كے متوقف ہونے كا ذمہ دار مغربي ممالك كو ٹھہرايا اوركہا كہ مغربي ممالك دوگانہ پاليسي پر عمل كرتے ہيں انھوں نے كہا كہ مغربي ممالك اپني يورپي اقدار كا دفاع كرتے ہيں اورجب يورپي خطے سے باہر كے امور پر گفتگو ہوتي ہے تو انكي روش ميں زبردست تبديلي آجاتي ہے اور اپنے مدعا كے اثبات كے لئے بين الاقوامي قوانين كا سہارا لينے لگتے ہيں متكي نے اين پي ٹي معاہدے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہم اس ادارے كے ساتھ قريبي تعاون كررہے ہيں اور اپنے تمام ايٹمي پلانٹس كو بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے انسپكٹروں كے اوپر كھول ركھا ہے ايران كے خلاف اقتصادي پابندياں لگانے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے انھوں نے كہا كہ ايران دباؤ اور دھمكيوں كے سامنے ہرگز تسليم نہيں ہوگا ليكن 30 دن كي مدت ميں كسي سمجھوتے پر پہنچنے كا احتمال ہے انھوں نے كہا كہ ايران تيل اور گيس كو ہتھيار كے طور پر استعمال نہيں كرے گا

News ID 308237

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha