مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی اینٹرنیشنل نےاعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ہوائی حملوں میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے 6 جنوری 2016 کو صنعا پر کلسٹر بموں سے حملے کئے ہیں جن میں 16 یمنی جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے صنعا کے 4 علاقوں میں کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ہوائی حملوں میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
News ID 1861107
آپ کا تبصرہ